واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن کی 3 بچوں کی ماں کو پھوپھی نے اغوا کر کے اوباشوں کے حوالے کردیا۔ 2 نوجوان آٹھ روز تک شبینا کوثر کی عزت تار تار کرتے رہے۔ موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر اپنے والد کے گھر پہنچنے والی مغویہ نے بتایا کہ اسے آٹھ روز قبل اپنے والد کے گھر سے اپنے خاوند کے گھر واربرٹن گائوں جاتے ہوئے اسکی حقیقی پھوپھی شریفاں بی بی نے اپنے دو بیٹوں کی مدد سے زبردستی ایک کار میں بٹھا دیا اور خود بھی ساتھ بیٹھ کر فیروز وٹواں لے گئی جہاں پر دو نامعلوم اوباش نوجوانوں کے حوالے کر کے خود واپس آ گئی۔ پولیس تھانہ واربرٹن نے شبینا کوثر کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
زیادتی