سرائے مغل: مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیئے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، ایک شخص زخمی

سرائے مغل (نامہ نگار) مقدمہ واپس نہ لینے پر دس مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کے کپڑے پھاڑ دئیے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔ ایک نوجوان کا سر پھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ہنجرائے کلاں کی نواحی بستی کوٹ مان خان میں اختر حسین اور نور محمد کے درمیان مقدمہ بازی چل رہی تھی۔ نور محمد پارٹی مقدمہ واپس لینے کیلئے دبائو ڈالتی رہی مگر اختر حسین نے مقدمہ واپس لینے سے انکار کردیا جس پر مشتعل ہو کر مسلح ملزمان نور محمد، شیر محمد وغیرہ دس کس اختر حسین کے گھر میں گھس آئے اور آتے ہی اسکے بیٹے فیاض کا سر پھاڑ دیا۔ اسے چھڑانے کے لئے اختر حسین کی بیوی اور بیٹی آگے بڑھی تو ملزمان نے انکے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا اور بالوںسے پکڑ کر گھسیٹا۔
خواتین/ تشدد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...