عید الفطر : بلوچستان میں پیر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

Jul 27, 2014

کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)حکومت بلوچستان نے 28 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ،اب عید الفطر کی سرکاری چھٹیاں پانچ دن ہوگئیں۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے پیر28جولائی تا یکم اگست تک تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے تین روز قبل عید کی چھٹیاں 29 جولائی سے یکم اگست تک کا اعلان کیا گیا تھا۔
تعطیل

مزیدخبریں