رحیم یار خان: زہریلی شراب پینے سے 2 بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک

رحیم یار خان (اے پی اے) لیاقت پور کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 2 سگے بھائیوں سمیت 7 افراد دم توڑ گئے۔ کچی منڈی کے  7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔  4 افراد لیاقت پور جبکہ 2 افراد بہاولپور کے ہسپتال میں ہلاک ہوئے۔ شناخت شوکت، عاشق حسین، الیاس، محمد اقبال، عباس اور امین کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں نے ارجو سیال نامی شخص نے شراب خریدی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔
زہریلی شراب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...