رحیم یار خان (اے پی اے) لیاقت پور کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 2 سگے بھائیوں سمیت 7 افراد دم توڑ گئے۔ کچی منڈی کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ 4 افراد لیاقت پور جبکہ 2 افراد بہاولپور کے ہسپتال میں ہلاک ہوئے۔ شناخت شوکت، عاشق حسین، الیاس، محمد اقبال، عباس اور امین کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں نے ارجو سیال نامی شخص نے شراب خریدی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔
زہریلی شراب
رحیم یار خان: زہریلی شراب پینے سے 2 بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک
Jul 27, 2014