گلگت (نوائے وقت رپورٹ) گوجال گلگت کے علاقے حسینی میں گلیشیر پھٹ گیا۔ گلیشیر پھٹنے سے شاہراہ قراقرم کا ایک کلومیٹر حصہ مکمل طور پر تباہ اور پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ گلیشیر پھٹنے سے شاہراہ قراقرم پر متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔