حکومت کا تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل دی جائیگی

Jul 27, 2014

 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر ان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور حکومتی مذاکراتی ٹیم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی جس میں سینیٹر اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید اور راجا ظفرالحق شامل ہوں گے جبکہ مذاکراتی ٹیم کی معاونت گورنر خیبرپی کے سردار مہتاب عباسی کریں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیاکہ عمران خان کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے لیے تمام جمہوری رابطوں کو استعمال کیا جائے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات کا مقصد حکومت کی کمزوری نہیں بلکہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ معاملات کو افہام و تفہم کے ذریعہ حل کیا جائے، اگر عمران خان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو عیدالفطر کے بعد مسلم لیگ ن  کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوگا جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے  آئندہ کاحکومتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب ق لیگ کے ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان، طاہر القادری اور چوہدری برادران کی ایک اہم ملاقات عیدالفطر کے بعد لاہور میں متوقع ہے جس میں حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا لائحہ عمل اور مشترکہ مارچ کے لئے اہم مشاورت کی جائے گی۔
حکومت مذاکرات   

مزیدخبریں