پی ٹی سی ایل نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کی کمیونیکشن سروس بحال کر دی

Jul 27, 2015

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے سیلاب سے متاثرہ چترال میںکمیونیکیشن سروسزبحال کر دی ۔ پی ٹی سی ایل کی خصوصی ٹیموں نے عید کے دنوں میں طوفانی بارشوں اور خراب موسم کے باوجود مستعدی سے کام کرتے ہوئے لینڈ لائن، براڈ بینڈ اور وائر لیس سروسز کو بحال رکھا اور متاثرہ علاقوں میں رابطے کی سہولیات فراہم کیں۔ عمران جنجوعہ، جنرل مینیجر پبلک آئوٹ ریچ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن، نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث چترال میں پچاس فیصدسے زائد انفرا سٹرکچر اور ایکس چینجز کو نقصان پہنچا ۔

مزیدخبریں