لائیو سٹاک اور ڈیریز کے فروغ کیلئے ’’ پالیسی پیپرز‘‘ ویب سائٹ پر جاری، آراء طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے لائیوسٹاک پالیسی کے ڈرافٹ کی منظوری حاصل کرنے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے بہتری کے لیے آراء طلب کر لیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کے مطابق ’’دی پالیسی پیپرز‘‘تیارکر لی گئی۔ اس پالیسی میں دودھ ،گوشت کی پیدواربڑھانے اورمویشی پال حضرات کی آمدن میں اضافے کے لیے تمام امورزیربحث لائے گئے ۔ لائیوسٹاک پالیسی کو جامع اورمؤثر بنانے کے لیے دی پالیسی پیپرز کا ڈرافٹ محکمہ لائیوسٹاک کی ویب سائٹ پر لوڈکر دیا گیا ۔سٹیک ہولڈرز آراء /تجاویز 15 اگست تک ای میل dce.livestockpunjab.gov.pkیا dsa.livestockpunjab.gov.pk پر ارسال یا080009211پردرج کراسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...