فوج کو اسلحہ کی قلت کا سامنا ہے: بھارتی جنرل کا اعتراف

سرینگر (صبا ح نیوز) بھارتی فوج کے ایک جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اسلحہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بھارتی فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا اسلحہ کی کمی کا مسئلہ بھارتی پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا گیا ہے۔ فوج کو مجموعی طور پر اسلحہ کی قلت کا سامنا ہے اور یہ کسی خاص سرحد کا مسئلہ نہیں ہے۔ اسلحے کے ذخیروں کو بڑھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ اس قلت سے فوج کی روزمرہ کی کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری ذخیروں کی ضرورت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...