مذہبی انتہا پسندی و دہشتگردی کے مجرموں کےلئے خصوصی جیل قائم کرنی چاہیے،کرغز وزیراعظم

بشکیک (اے پی پی)کرغیزستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے الزام میں سزا پانے والے مجرموں کے لئے خصوصی جیل قائم کرنی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کے الزام میں سزا پانے والے افراد کے لئے خصوصی جیل قائم کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ وہ عام جیلوں میں دوسرے مجرموں میں اپنی نظریات پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے یاددہانی کرائی کہ پچھلے ہفتے بشکیک میں خصوصی اداروں نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ایک گروپ کو ختم کر دیا تھا جس میں داعش کی صفوں میں شامل ہونے والے عادی مجرم بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ کرغیزستان کی وزارت داخلہ کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم داعش کی صفوں میں 422 شہری شامل ہیں جن میں سے55 عورتیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن