گوجرخان: بھابھی، بھتیجے، بھتیجی، پشاور میں ماں، بہن اور سوتیلے باپ کو قتل کردیا

گوجر خان + پشاور (آن لائن + بیورو رپورٹ) گوجر خان کے نواحی قصبے سنگنی میں جائیداد کے تنازعے پرایک شخص نے بھابھی، بھتیجے اور بھتیجی کو قتل کردیا جسکے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگےا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کا تنازعے کا شاخسانہ ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازع پر قتل کئے۔ مقتولین میں9 سالہ عبدالرحمن، 8 ماہ کی فضہ اور ان ماں نورین شامل ہیں۔ تہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاوہ ازیں پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر احمد خیل میں دوسری شادی کے تنازعہ پر بیٹے نے سوتیلے باپ ، سگی ماں اور بہن کو بے دردی سے قتل کردیا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ کچھ عرصہ قبل مسماة نصیب تاجہ نے حسن جمال ولد اجون خان نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی جس کا مسماة نصیب تاجہ کے بیٹے شاہد کو رنج تھا گزشتہ شام مسماة نصیب تاجہ اپنے شوہر حسن جمال اور سگی بیٹی مسماة عصمت زوجہ عابد کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران اس کے بیٹے شاہد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...