اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر راولپنڈی، اسلام آباد میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 20سے زائد غیرملکیوں سمیت 45سے زائد افرادکو پولیس اہلکاروں کی سرپرستی حاصل تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان لوگوں کو کئی پولس اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے جو کہ اے ایس آئی اور اس سے نیچے کے لوگ ہیں، گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں میں دو سپریم لیڈرز خواتین ہیں جو کہ گزشتہ 20 سال سے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہےں، ان میں (مصری خانم) جو کہ آذر بائیجان اور(آلونہ)کا تعلق ازبکستان سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خواتین معصوم لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر اس مکروہ دھندے میں لے کر آتی ہیں۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی نائکوں کے حوالے سے تفتیش کریں گے کہ یہ قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں یا نہیں۔
پولیس سرپرستی انکشاف