ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) بہنوئی نے زیادتی کے بعد 18 سالہ سالی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق چک 190 شمالی کی رہائشی ثمینہ گھر سے کھیتوں میں جا رہی تھی اس کے بہنوئی نصر حیات نے اسے راستے سے اغواءکر لیا اور فصل کماد میں لے جا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی‘ راز فاش ہونے کے خوف سے ملزم نے اسے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا‘ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے فصل کماد سے مقتولہ کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی۔ جھال چکیاں پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
سالی قتل