قصور +ماموں کانجن (نامہ نگاران) مختلف وجوہات پر قصور میں خاتون، ماموں کانجن میں ساتویں کے طالب علم نے زندگی ختم کرلی۔ کھڈیاں کے نواح ہیمیوال میں شادی شدہ خاتون نے پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کی۔صائمہ بی بی کا اپنے خاوند جاوید کے ساتھ مبینہ گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا۔ صائمہ کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی نے خود کشی نہیں کی بلکہ اس کے خاوند نے اسے ہلاک کیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔نواحی گاﺅں 555گ۔ب دربار یتیم شاہ کے فاروق کے ساتویں جماعت کے طالب علم 14سالہ بیٹے اشرف نے زہریلا سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
خودکشی
مختلف وجوہات پرقصور میں خاتون، ماموں کانجن میں ساتویں کے طالب علم نے زندگی ختم کرلی
Jul 27, 2015