سرےنگر(آن لائن) مقبوضہ کشمےر مےں ضلع گاندربل مےں بادل پھٹ جانے سے متاثر ہونے والے ہندو ےاترےوںکا کہنا ہے کہ وہ زندگی بھر کشمےری مسلمانوںکی انسان دوستی اور بہادری کو نہےں بھولےں گے جنہوں نے انکی جانےں اس وقت بچائےں جب بھارتی فوجی اور پولےس اہلکار بھی انکی مدد کرنے کے بجائے اپنی جانےں بچارہے تھے۔ پنچاب کے علاقے گرداسپور سے تعلق رکھنے والے ہندو ےاتری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فےملی کے ساتھ اس وقت کےمپ مےں موجود تھے جب اچانک سےلابی پانی ان کے خےمے بہاکر لے گےا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال کو الفاظ مےں بےان نہےں کرسکتے جو انہوں نے اپنی آنکھوں سے دےکھی ہے۔ انہوں نے کہا سےلابی پانی سے نہ صرف انکے خےمے بہہ گئے بلکہ اس مےں انکا سارا سامان اور انسان بھی بہہ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم مدد کے لےے پکاررہے تھے ۔ہراےک اپنی جان بچانے کی کوشش کررہا تھا اور کوئی اےک دوسرے کی مدد نہےں کررہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اچانک مقامی کشمےری نمودار ہوئے جنہوں نے اپنی جان پر کھےل کر انکی اور دو بچوں سمےت انکے سارے خاندان کی جان بچائی۔ انہوں نے کہا کہ کشمےرےوں کا شکرےہ ادا کرنے کے لےے ان کے پاس الفاظ نہےں۔ بھارتی رےاست اترپرےش کے علاقے متھورا سے تعلق رکھنے والی اےک نوجوان ہندو خاتون پرتےبھادےوی نے جو بھوکی پےاسی لگ رہی تھی صحافےوں کو بتاےاکہ انکی زندگی مقامی کشمےرےوں نے بچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تصور مےں بھی نہےں تھا کہ جن کشمےرےوں سے ہم نفرت کرتے ہےں وہ ہماری جانےں بچائےں گے۔ انہوں نے کہ ہمےں اب ےہ احساس ہوا ہے کہ بھارتی مےڈےا کشمےرےوں کے بارے مےں جو پروپےگنڈا کررہا ہے وہ سفےد جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو تنظےمےں بھی کشمےرےوں کے بارے مےں جھوٹا پروپےگنڈا کرتی ہےں۔ ترےتےبھا دےوی نے کہا کہ کشمےری نہ صرف بہادر بلکہ اےک دوسرے کی مدد کرنے والے لوگ ہےں۔پرےتےبھا دےوی کی طرح دےگرہندو ےاتریوں نے بھی بھارتی فوجےوں اور پولےس اہلکاروںکی بزدلی پر انہےںتنقےد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پر کشمےرےوں کاقرض ہے۔ اےک ہندو ےاتری نے ہاتھ جوڑ کر مقامی مسلمانوں کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمےرےوں نے انکے 19 سالہ بےٹے راہول کی زندگی بچائی۔ نئی دہلی کے چانکےہ پوری علاقے سے تعلق رکھنے والے انل کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ زندگی بھر کشمےرےوںکی انسان دوستی کو نہےں بھولےں گے جنہوں نے مصبےت کی اس گھڑی مےں ان کی مدد کی۔