پی پی دور حکومت کے قومی حسابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی نشاندہی پی اے سی کل جانچ پڑتال شروع کریگی

Jul 27, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں کل منگل سے پیپلز پارٹی کے حالیہ 2008ءتا 2013ءدور حکومت کے قومی حسابات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہو گا اور اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اے سی و قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کریں گے اور اپنی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے آڈٹ اعتراضات پر فیصلہ کریںگے۔ ایجنڈے کے مطابق پی اے سی تین دنوں تک مختلف وزارتوں ، ڈویژنوں اور محکموں کے سالانہ حسابات کی جانچ پڑتال کرے گی ان میں وزارت مواصلات، این ایچ اے، موٹروے پولیس، ریاسی و سرحدی امور، فاٹا سیکریٹریٹ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے سالانہ حسابات پر سال 2009-2010ءاور سال 2010-2011ءپیپلز پارٹی کے دور حکومت سے متعلق آڈٹ رپورٹس پیش ہوں گی۔ پی اے سی کا اجلاس 30جولائی تک جاری رہے گا۔
پی پی / دور حکومت قومی حسابات

مزیدخبریں