ایم کیو ایم کراچی آپریشن کےخلاف نہیں: خواجہ اظہار الحسن

Jul 27, 2015

اسلام آباد (آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ زکوة فنڈز سے انٹر اور گریجویشن کیا ۔ روپوشی کے دوران ملائیشیا میں ایئرپورٹ پر مزدوری کرتا رہا۔ ایم کیو ایم کراچی آپریشن کے خلاف نہیں۔ ایک انٹرویو میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے محکمہ پولیس کو مستحکم کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی صرف فیس بک ، ٹوئٹر پر موجود ہے۔ وزیر اعلی پر نہیں ، ان کے طرز حکمرانی پر اعتراض ہے۔ الطاف حسین کی ناراضگی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خواجہ اظہار الحسن

مزیدخبریں