شاہدرہ: ایک شخص کو تشدد سے قتل کر کے نعش ریلوے پھاٹک کے قریب پھینک دی

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد نعش ریلوے پھاٹک کے قریب پھنک کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقہ پھاٹک نمبر7کے قریب نامعلوم شخص کی خون مےں لت پت نعش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی لیکن شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس اور فرانزک اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور جسم سے خون بھی بہہ رہا ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے نامعلوم ملزمان نے اسے کسی اور جگہ تشدد کرکے قتل کیا۔ ورثاء کے ملنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
نعش پھینک دی

ای پیپر دی نیشن