کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی رہی ،ہنڈرڈ انڈیکس پر چھے سو انتالیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار پینتیس ہزار ایک سو پچھہتر کی سطح پر بند ہوا ، کاروبار کے دوران ستاون کروڑ چھے لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ سلک بینک، پی آئی اے ،کوئیس فوڈز، دیوان سیمنٹ،بینک آف پنجاب، سوئی سدرن گیس،پاک ٹیلی کام، کے الیکٹرک، دیوان سلمان، ٹیلی کارڈ اور ٹی آر جی والیوم لیڈر رہے-
روپے کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے چھیاسی پیسے پر بند ہوا۔