الیکشن کمیشن نےقومی اورصوبائی اسمبلیوں کے اراکین سےتیس ستمبر تک مالی اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کو جاری نوٹس میں تیس ستمبر تک مالی سال کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی ،سینیٹ اور صوبائی اسلمبلیوں کے اراکین سے کہا ہےکہ آمدن اور اخراجات سمیت اپنے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات الیکشن کمیش کوتیس ستمبر تک جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سےبھی سیاسی جماعتوں کےاثاثہ جات کی تفصیلات انتیس اگست تک طلب کی ہیں۔الیکشن کمیشن کےذرائع کےمطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانےوالوں کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن