گنگا رام ہسپتال کی ایمر جنسی میں ہر ماہ 35 ہزار مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

Jul 27, 2016

لاہور(نیوزرپورٹر)سرگنگا رام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان مطلوب مشہدی نے کہا ہے کہ ہسپتال وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے 19 وینٹی لیٹرز میں سے 18 مکمل طو رپر فنکشنل ہیں جبکہ ایک وینٹی لیٹر زیر مرمت ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں ماہانہ تقریباً 35 ہزار مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جن میں گائنی ، جنرل سرجری اور جنرل میڈیسن کے مریض شامل ہیں - انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں سینٹرل آکسیجن سسٹم مکمل طو رپر فنکشنل ہے۔ مستحق اور غریب مریضوں اور سرکاری ملازمین کے MRI اور CT Scan کے تشحیصی ٹیسٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں ۔شعبہ اطفال میں36 سینئر و جونئیر نرسز 24 گھنٹے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں