اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر موگنز لیکٹاف نے آئندہ ماہ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ہونے والی اولمپک کھیلوں کے دوران دنیا بھر میں جاری پر تشدد کارروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ مشترکہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ اولمپک گیمز کے دوران پر تشدد کارروائیاں بند کرنے سے کھیلوں کے اصل مقصد یعنی جنگ کے میدان کی بجائے کھیل کے میدان میں صحت مند مقابلے کے اصول کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔