لارڈز کے ہیرو کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ مہنگا پڑ گیا‘ یاسر شاہ کی پہلے سے 5ویں نمبر پر تنزلی

Jul 27, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ کے عوض 266 رنز دینے والے یاسر شاہ کو بری کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا، آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں لینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ یاسر شاہ عالمی درجہ بندی میں ترقی کرتے ہوئے پہلے نمبر پر پہنچ گئے تھے لیکن اولڈ ٹریفورڈ میں 266 رنز کے عوض محض ایک وکٹ کے حصول کے سبب لیگ اسپنر چار درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی سپنر روی چندرہ ایشون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹیں لینے کا انعام عالمی نمبر ایک باؤلر بننے کی صورت میں ملا ہے جبکہ جیمز اینڈرسن بھی ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یاسر کی تنزلی کے سبب اسٹورٹ براڈ اور ڈیل اسٹین ایک ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی ترقی پا کر آٹھویںنمبر پر آ گئے ہیں جبکہ یونس خان چار درجے نیچے جا کر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ایلسٹر کک کو بھی عمدہ کارکردگی کا انعام ملا ہے اور وہ چار درجے ترقی پا کر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزیدخبریں