اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ سوئس بنکوں میں چھپائی گئی دولت تک پہنچ گئے۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں اطلاعات کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سوئس حکومت نے اپنی چار شرائط ختم کرکے معاملہ آسان کردیا۔ اب سوئس بنکوں کے اکائونٹس راز نہیں رہیں گے، سوئس بنکوں میں رکھی دولت واپس لائی جائیگی۔