اقتصادی راہداری، گوادر بندرگاہ سے بلوچستان میں خوشحالی آئیگی: صدر ممنون

اسلام آباد (صباح نیوز + این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اورگوادر بندرگاہ کی ترقی سے بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا۔ وہ بلوچستان کے گورنر محمدخان اچکزئی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ ڈاکٹروں کو اپنی ذمہ داریاں فرض سمجھ کر سرانجام دینی چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...