لکی مروت‘ جھڑپ‘ دہشت گرد ہلاک: لاہور‘داعش کے 2شدت پسند گرفتار

لکی مروت+ لاہور+ پشاور (نیوز ایجنسیاں+نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ لاہور میں داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور اہم مقامات کے نقشے برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرائے نورنگ کے علاقے میں شعبہ انسداد دہشت گردی کو ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ کارروائی کے دوران مسلم باغ کے قریب 2 دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایس آئی اسلم خان، ہیڈ کانسٹیبل محمد صدیق اور کانسٹیبل وحید اللہ زخمی ہوگئے۔ تاہم فائرنگ تبادلے میں ایک دہشت گرد شفیع اللہ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول، کارتوس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔ علاوہ ازیں پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں حیات آباد اور مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 20سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں اشتہاری ملزمان بھی شامل تھے۔ ادھرسی ٹی ڈی نے خان کالونی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے دومبینہ دہشت گر دوں کو گر فتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھما کہ خیز مواد،دہشت گردی کے واردات میں استعمال ہونے والے آلات اور اہم مقامات کے نقشے بر آ مد کر لئے ہیں۔گرفتار دہشت گردوں عبداللہ اور یعقوب کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایاجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کا ؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے گزشتہ روز خان کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر دومبینہ دہشت گر دوں کو گر فتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدارمیںدھما کہ خیز بارودی مواد، الیکٹرک سرکٹ، ڈیٹو نیٹرز، اہم عمارتوں کے نقشے بر آمد کر لئے ہیں۔ انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر پولیس کی بھاری نفری نے مناواں ،ہنجروال ،ہربنس پورہ ،لوئر مال ،شاہدرہ سرکل ،راوی روڈ ،اقبال ٹائون پولیس، شاہ نور کچی آبادی و دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ادھر لکی مروقت میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ درابن کلاں کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پشاور سے بیورورپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے پاک فوج کے صوبیدار راجولی خان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دوسرے دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔ادھر بنوںمیں پرچون کی دکان کو دھماکے سے اُ ڑاد یا گیا ، مین گیٹ کو جزوی نقصان ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن