کراچی: 3روز میں بل بورڈ ہٹانے کا عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیا گیا

کراچی( نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سپریم کورٹ کا 3 روز میں بل بورڈز ہٹانے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بل بورڈز اور سائن بورڈز نہیں ہٹائے جاسکے ہیں۔ عدالت نے بل بورڈز ہٹانے کے لئے تین روز کی حتمی مہلت دی تھی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کو بھی شہری انتظامیہ نے ہوا میںاڑا دیا ہے جو افسوسناک عمل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بل بورڈز شہر کی خوبصورتی کو خراب کررہے ہیں اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...