جوہانسبرگ(این این آئی) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، تینوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ تینوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں کار پر مٹاٹا سے ڈربن جا رہے تھے، تیز رفتار ٹرک نے کار کو روند ڈالا ،تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شاہد خان، عرفان وٹو اور بابر شامل ہیں۔ تینوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی بھائیوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔