ہائی کورٹ: پانامہ لیکس سے متعلق نیب کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

Jul 27, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پانامہ لیکس سے متعلق نیب کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج بروز بدھ تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت درخواست گزار محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ موقف اختیارکیاکہ پانامہ لیکس سے متعلق نیب کو کاروائی کرنے کے لیے متعدد درخواستیں بھجوائیں لیکن نیب شریف فیملی کے خلاف نہ تو کوئی کاروائی کررہی ہے اور نہ ہی درخواستوں کا فیصلہ ہورہا ہے۔ جس پر عدالت نے پانامہ لیکس کی تحقیقات نیب سے کروانے کے لیے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں