مظفرآباد (صباح نیوز) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8مخصوص نشستو ں کے لیے تمام21 امیدواروںکے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کے کاغذات پر اعتراض مسترد کر دیا گیا،کل کاغذات واپس لیے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کے لیے 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں علماء ومشائخ کی ایک نشست کے لیے امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی اور مسلم لیگ ن کے پیر علی رضا بخاری ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست کے لیے امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ،ڈاکٹر راجہ مشتاق خان اور عبدالخالق وصی، خواتین کی 5مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی سحرش قمر، ناصرہ عظیم، فائزہ امیتاز، جمیلہ جہانگیر، شہناز زیب، افشاں عابد، نسیمہ خاتون، تہمینہ صادق، الماس گردیزی اور علینہ شاہد جبکہ جماعت اسلامی کی رفعت عزیز جے کے پی پی کی نبیلہ ارشاد، پیپلزپارٹی کی شازیہ اکبر اور مسلم کانفرنس کی مہرالنساء نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔