لاہور، قصور، شیخوپورہ (نامہ نگاران) زیادتی کے واقعات میں اوباشوں نے شادی شدہ سمیت 7 خواتین اور ایک کمسن بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ میانوالہ گھاٹ میں اوبا بابر نے ڈاکٹر کے پاس دوائی لینے جانیوالی سونیا بی بی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ شیخوپورہ لاہور روڈ پر ملزم فیاض نے کام کاج سے واپس گھر جانیوالی خاتون (س) سے اغوا کے بعد زیادتی کی۔ دریں اثنا فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ چک نمبر368گ ب (ش) کو اوباش اجمل نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن کے گاؤں ای بی347/ کی رہائشی رضیہ بی بی کو اوباش محسن نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شاہ پور کے قریبی قصبہ الہ آباد میں شادی شدہ خاتون زیتون بی بی کو ملزم اللہ دتہ ڈھکو نے اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ساہیوال میں عاطف نے (ن) کو ڈاکٹر کو چیک کروانے کے بہانے اپنے ساتھ لیا اور ریلوے روڈ پر واقع ہوٹل میں لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ دوسری واردات میں چک 176/9ایل میں ملزم وقاص نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر (ح) کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ستراہ کے علاقہ للر کے شمشاد احمد کا 9 سالہ بھائی اسد اپنے ڈیرہ پرکھیل رہاتھاکہ اوباش عادل نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
قصور، شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں 5 خواتین اور کمسن بچے سے زیادتی
Jul 27, 2016