مٹھی ( اے این این ) تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مزید 4بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے ہیں۔ تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول ہسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچے دم توڑ گئے ہیں، یہ چاروں بچے غذائی قلت کا شکار تھے۔ زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں میں 5 روز کا اویس، 18 ماہ کی سفیت، 8 روزہ جتیش میگھواڑ اور 5 روزہ لطف علی شامل ہیں۔ رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
تھر: غذائی قلت سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے
تھر: غذائی قلت سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے
Jul 27, 2016