بچوں، عورتوں سے زیادتیوں کیلئے اسلامی شریعت جیسے قوانین ضروری ہیں: راج ٹھاکرے

Jul 27, 2016

ممبئی (نیوز ڈیسک) مہاراشٹر خاص کر ممبئی میں غیر مراٹھی افراد کیخلاف سرگرم پرتشدد تحریک چلانے والی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ اور بال ٹھاکرے کے بھتیجے راج ٹھاکرے کو بھی جرائم پر قابو پانے کیلئے شرعی قوانین کی اہمیت کا اعتراف کرنا پڑ گیا۔ ممبئی میں زیادتی اور جرائم کا شکار بچوں اور خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی اور دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے شریعت اسلامی جیسے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔ ایسے درندوں کے ہاتھ پیر کاٹ دینے چاہئیں جو عورتوں اور بچوں سے زیادتی اور انہیں قتل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک میں ایسے مجرموں نمٹنے کیلئے سخت شرعی قوانین نافذ ہیں۔ ہمارے ہاں اس طرح کے قوانین نافذ ہونے چاہئیں۔ حکومت قوانین میں مناسب ترامیم کرے۔ انہوں نے کہا شراب پی کر انسان حیوان بن جاتا ہے وہ اپنی یا کسی اور کی ماں بہن میں تمیز نہیں کر پاتا۔

مزیدخبریں