نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار مستعفی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نتیش کمار نے کہا ہے کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مستعفی ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کسی اور سے استعفیٰ طلب نہیں کیا۔ بی جے پی نے نتیش کمار کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔