کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے کے انجن ڈرائیوروں کے بعد اندرون ملک ٹرینوں میں مسافروں کو کھانا فراہم کرنے والے کیٹرنگ ورکرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ریلوے کیٹرنگ ورکرز یونین (سی بی اے) کے چیئرمین منظور احمد رضی‘ جنرل سیکرٹری خواجہ جلیل بٹ اور صدر مقصود حسن شاہ کے مطابق جمعرات 27 جولائی سے کیٹرنگ ورکرز ڈائننگ کارز میں سروس فراہم نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان یونین کے سرپرست اعلیٰ گل محمد سمرا سے مشاورت کے بعد کیا۔ ان کے مطابق کیٹرنگ کے ٹھیکیداروں کے رویے کے خلاف کی جانے والی ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔