”مجید نظامی خواتین کے حقوق کے علمبردار‘ کبھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوئے“

لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین نے رہبرپاکستان ڈاکٹرمجید نظامی کی تیسری برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان کے فروغ میں نوائے وقت اور مجید نظامی کے کردار کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مجید نظامی نے ہمیشہ سچائی کاعلم بلند رکھا ،کبھی مصلحتوںکاشکار نہیںہوئے، عمر بھر علامہ اقبالؒ ، قائداعظمؒ اور مادرملتؒ کے افکار کو دہراتے ہوئے ہم وطنوں کو انکے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتے رہے، نظامی صاحب خواتین کے حقوق کے بہت بڑے علمبردار تھے۔وہ ہمیشہ قائداعظم کے ساتھ مادر ملت کوضرور خراج عقیدت پیش کرتے ہیںاور کہتے ہیں کہ اگر مادرملت نہ ہوتیںتو پاکستان کابنناآسان نہیں تھا۔ نوائے وقت سے گفتگومیںمسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر سینیٹرنزہت عامر صادق اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویزملک نے کہاکہ انہوںنے کبھی دباو¿ میںآکراپنے نظریات کوتبدیل نہیںکیا، نظریہ پاکستان کے فروغ میںشاندارکردارکے باعث مجید نظامی کانام رہتی دنیاتک زندہ رہے گا۔تحریک انصاف کی رہنما مہنازرفیع، منزہ حسن، ڈاکٹرنوشین حامد نے کہاکہ ملک کودرپیش چیلنجزکے مقابلے کیلئے پاکستان کومجیدنظامی جیسے مخلص لوگوں کی بہت ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کی ثمینہ گھرکی اور فائزہ ملک نے کہاکہ مجید نظامی وہ ”مین آف پرنسپل “ تھے ق لیگ کی خدیجہ فاروقی اور ماجدہ زیدی نے کہاکہ مجید نظامی کی شخصیت کے ساتھ ہی دوقومی نظریے کاتصور ذہن میںابھرتاہے جماعت اسلامی کی ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی اورعافیہ سرورنے کہاکہ نظامی صاحب نے ہردورکے حکمرانوںکاکڑااحتساب کیا وہ نظریہ پاکستان کے سپاہی تھے۔

ای پیپر دی نیشن