سربیا کا بزرگ جوڑا طویل عرصے تک اولاد کے لئے دعائیں کرتا رہا اور جب قدرت نے انہیں اولاد کی نعمت سے نوازا تو 68 سالہ شخص بچے کے رونے سے تنگ ا?کر 60 سالہ بیوی کو چھوڑ کر چلا گیا۔60 سالہ عاطفہ کو سربیا کی دوسری بزرگ ترین خاتون کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے حال ہی میں عمر کے اس حصے میں صحت مند بچی کو جنم دیا۔عاطفہ کے ہاں اولاد ہوئی تو اگلے ہی روز ان کے 68 سالہ شوہر سیرف نوکک انہیں یہ کہہ کر چھوڑ گئے کہ وہ نومولود بچی کے ساتھ نہیں رہ سکتے کیوں کہ کمسن بچی رات کو اٹھ کر روتی ہے جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
نومولود کے رونے پر سربین شخص نے 60 سالہ بیوی کو چھوڑ دیا
Jul 27, 2017