مجےد نظامی کی حب الوطنی ضرب المثل اور دوراندےشی لا جواب تھی، شجاعت بخاری

Jul 27, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر محب دےن و وطن سرخےل صحافت ڈاکٹر مجےد نظامی کی عظمت اور خدمات کا معترف ہے اور ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتا ہے جن کی حب الوطنی ضرب المثل اور دوراندےشی لا جواب تھی ۔مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر مختار آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام المرتضی ہال میںتعزےتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بانی نوائے گروپ حمےد نظامی جنہےں قائد اعظم کی مردم شناس نظروں نے چنا تھا اور سرخےل صحافت مجےد نظامی نے تادم آخر نظرےہ اساسی کے تحفظ کا فرےضہ ادا کیا اور ”جابر سلطانوں کے سامنے کلمہ حق “ کے پےغمبرانہ فرےضے کی کی ذمہ داری کو نبھانے مےں کوئی دقےقہ فروگذاشت نہےں کےا ۔ اُنہوں نے ڈاکٹر مجید نظامی کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔تعزیتی تقریب سے سید نعیم کاظمی ، پروفیسر غلام عباس حیدری، ذوالفقارعلی راجہ، ملک علی فرقانی، جواد اعوان ، علی رضا جعفری اور مردان علی چنگیزی نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں