شہبازشریف اپنا کام چھوڑ کر وفاقی وزیر داخلہ کے نخرے اٹھا رہے ہیں ‘ سعید غنی

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ لاہور میں اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر وزیراعظم دہشتگردی کا شکار ہونے والے خاندانوں کے پاسجانے کی بجائے غیرملکی دورے پر چلے گئے یہ عمل ان کی بے حسی کو بے نقاب کر رہا ہے اس طرح وزیراعلیٰ پنجاب اپنا سارا کام چھوڑ کر وفاقی وزیر داخلہ کے نخرے اٹھا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ لاہو رمیں خودکش بم دھماکہ، قصور میں معصوم بچیوں سے زیادتی اور قتل اور ملتا ن میں پنچائیت کے شرمناک فیصلے نے شہباز شریف کی ناکام حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ معلوم نہیں کہ چوہدری نثار کو کون سے سرخاب کے پَر لگے ہوئے ہیں مسلم لیگ(ن)ان کے نکھرے اٹھار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میں اتنی اخلاقی جرا¿ت نہیں کہ وہ وزارت چھوڑ دے۔ سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار اس لئے الگ نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ ایک دوسرے کی کمزوریوں سے واقف ہیں ورنہ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ کے بعد نواز شریف انہیں وزارت سے برطرف کر دیتے اور اگر چوہدری نثار کے نواز شریف کے ساتھ کوئی اختلافات ہوتے تو کبھی کے وزارت چھوڑ دیتے۔

ای پیپر دی نیشن