اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے ایک ایک پیسہ پاکستان میں کمایا اور پاکستان میں ہی لگایا،ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرائونگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے لندن منتقل ہوا،انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی ۔