پی اے سی کے رکن عاشق گوپانگ ’’استاد‘‘ ہو گئے

Jul 27, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبر سردار عاشق گوپانگ ’’استاد‘‘ کے نام سے مشہور ہو گئے، خورشید شاہ اور ارکان کمیٹی سردار عاشق گوپانگ کو ’’استاد‘‘کے نام سے مخاطب کرتے رہے جس پر سردار عاشق گوپانگ مسکراتے رہے جب چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے انہیں استاد کہہ کر مخاطب کیا تو ارکان کمیٹی بھی مسکرانے گئے، خورشید شاہ نے کہا کہ یہ سب کے ’’استاد‘‘ ہیں۔

مزیدخبریں