کراچی (سٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے ڈائریکٹر انفارمیشن علی حسن ساجد حادثے میں بال بال بچ گئے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ کے ایم سی کے ڈائریکٹر انفارمیشن کی گاڑی نیٹی جیٹی پل کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی‘ ان کے ہمراہ جمیل فاروقی بھی تھے تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے۔