.ایف بی آر نے گریڈ 20 سے 22 تک کے 17 افسروں کا تبادلہ کر دیا

Jul 27, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 سے 22 تک کے 17 افسروں کا تبادلہ کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر روزی خان برکی کو ممبر ایف بی آر گریڈ 22 کے افسر ناصر مسرور احمد کو ممبر ایچ آر ایم‘ گریڈ 21 کے افسر حافظ محمد علی اندھر کو ممبر ایس بی آر (ایف بی آر) گریڈ 21 کے افسر غضنفر حسین کو چیف کمشنر آر ٹی او گوجرانوالہ‘ نذیر احمد شورو چیف کمشنر آر ٹی او کراچی اور رجب الدین کو چیف کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے جن افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر فیض الٰہی میمن کو چیف کمشنر ایل ٹی یو کراچی‘ محمد ندیم عارف کو چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

مزیدخبریں