ایشین گیمز ‘ پاکستان ہاکی سکواڈ کا اعلان یکم اگست کو ہوگا

Jul 27, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے فائنل سکواڈ کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے لیے ہدایت جاری کر دی۔ 18 اگست سے 2 ستمبر تک جکارتہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی 12 اگست کو روانہ ہونگے۔ پاکستان فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کو فٹنس اور فارم پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ایک بہترین کھلاڑی کا انتخاب عمل میں لایا جا سکے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے آخری چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ سے فاروڈ لائن میں ایک سے دو تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے جس میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، محمد علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصور عباس، محمد رضوان سینئر، محمد توثیق ارشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، محمد اظفر یعقوب، محمد ارسلان قادر، اعجاز احمد، محمد عرفان جونیئر، رانا سہیل ریاض، محمد رضواتن جونیئر، محمد دلبر، محمد عتیق، محمد فیصل قادر، محمد عاطف مشتاق، جنید منظور اور اسد عزیز شامل ہیں۔

مزیدخبریں