مانانوالہ (نامہ نگار) این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد عرفان ڈوگر اور پی پی 141 میں چودھری محمود الحق کی شاندار کامیابی پر یونین کونسل لاگر کے سینکڑوں افراد نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور ڈیرہ جٹاں میں چودھری حق نواز تارڑ، نمبر دار کے ڈیرہ پر جمع ہو گئے اس موقع پر چودھری نیاز احمد سندھو کسان ممبر، چودھری انور سندھو، اسلم سندھو، صدیق سندھو، خالد جاوید سندھو، عمر حیات تارڑ، طارق جاوید سندھو، قادر نواز تارڑ، چودھری جمیل جٹ، محمد عالمگیر تارڑ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ بابا، محمد شریف تارڑ، مختار رندھاوا، تنویر رندھاوا، اشفاق رندھاوا، ظفر علی رندھاوا، نیامت چھینہ، سلامت چھینہ، سمیت سینکڑوں افراد نے نو منتخب ایم این اے سردار عرفان ڈوگر ایم پی اے چودھری محمود الحق کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر سینکڑوں سپورٹرز نے کہا کہ ووٹر کی عزت نہ کرنے والے کو اصلیت کا پتہ چل گیا جو ووٹ لیکر پانچ سال تک حلقے میں نہیں آیا تھا انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ایم این اے، ایم پی اے حلقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔