ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ ن کا ساہیوال میں کلین سویپ کرنے پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ‘ڈھول کی تھاپ پر کارکنوںکا رقص ‘ایک دوسرے کو مبارکبادیں‘ جیتنے والے قومی وصوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کی رہائش گاہوںپر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ساہیوال سے کلین سویپ کردیاہے۔ رات پولنگ اسٹیشنوں سے رزلٹ کے آنے کے بعد کارکنان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔ ساہیوال میں قومی اسمبلی کی سیٹ پر سید پیر عمران احمدشاہ ‘صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ملک ندیم کامران ‘محمد ارشد ملک‘ نوید اسلم خان لودھی ‘پیر خضر حیات شاہ کھگہ نے میدان مار لیاہے۔