گوجرانوالہ‘ قصور‘ شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری

گوجرانوالہ+ قصور+ شیخوپورہ(نمائندگان+ نامہ نگاران) گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ اور گردو نواح میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری ملی۔ ننکانہ صاحب، سانگلہ سے نامہ نگاران کے مطابق این اے 117سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار چوہدری محمد برجیس طاہر 71891 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ 68995ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری بلال احمد ورک 66994ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ 63818 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں 61413اور تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار سیدافضال حسین رضوی 49345ووٹ حاصل کرسکے اسی طرح ننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 131سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار میاں اعجاز حسین بھٹی 37086ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابلہ آزاد امیدوار شازیہ چیمہ 3584ووٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار طارق سعید گھمن 31722ووٹ حاصل کر سکے۔ ننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 132سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میاں محمد عاطف 48554ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار رانا محمد ارشد 41453اور تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار رانا علی امیر جوئیہ 14725ووٹ حاصل کرسکے۔ننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 133سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار 26419ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مہر شاہد منظور گل نے 24057ووٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید ابرار حسین شاہ نے 22867ووٹ حاصل کیے دریں اثناءننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 134سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار آغا علی حیدر خاں نے 28422ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے مدمقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار رائے محمد اسلم خاں کھرل 26130ووٹ اور آزاد امیدوار راناجمیل حسن گڈ خاں 18729ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ مر ید کے سے نا مہ نگا ر کے مطابق حلقہ ا ین ا ے 119سے پی ٹی آ ئی کے ا مید و ا ر ر ا حت ا ما ن اللہ بھٹی نے 110231وو ٹ حا صل کر کے پہلے نمبر پر ا و ر مسلم لیگ ن کے ر ا نا ا فضا ل حسین 94072ووٹ حا صل کر کے د و سر ے نمبر پر ر ہے پی پی 135سے پی ٹی آ ئی کے ا مید و ا ر عمر آ فتا ب ڈھلو ں نے 50831وو ٹ حا صل کر کے کا میا بی حا صل کی ن لیگ کے ا مید و ا ر حسا ن ر یا ض نے 40540وو ٹ حا صل کیے حلقہ پی پی136سے پی ٹی آ ئی کے ا مید و ا ر خر م ا عجا ز چھٹہ نے 52539ووٹ حا صل کر کے جیت ا پنے نا م کی جبکہ ن لیگ کے چو د ھر ی مشتا ق ا حمد گجر نے 33623وو ٹ حا صل کیے ا و ر شکست سے دو چا ر ہو ئے حلقہ پی پی 137مےں ن لیگ کے پیر ا شر ف ر سو ل نے 37939وو ٹ حا صل کر کے کا میا بی حا صل کی پی ٹی آ ئی کے علی عبا س عر ف گل آ غا 31488وو ٹ لے کر ہا ر گئے۔ چک امرو، نورکوٹ سے نمائندگان کے مطابق نے مسلم لیگ ن نے ضلع نارووال میں کلین سویپ کیا این اے 78 سے احسن اقبال نے 126385ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے ابرارالحق کو پچھاڑ دیا۔ pp48 رانا منان خان نے 46675ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے عارف خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ NA 77سے مہناز اکبر عزیز 111216ووٹ لے کر فتح کا تاج اپنے سر پر سجایا پی پی 48 سے مولانا غیاث الدین نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نعمت کو دھول چٹا دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ضلع نارووال کی عوام نے ثابت کر دیا کہ نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ رانا منان نے کہا برادری ازم کے بت کو پاش پاش کر دیا اور کام کو عزت دی۔ شکرگڑھ حلقہ47سے مسلم لیگ ن کے علامہ غیاث الدین واضح اکثریت سے کامیا ب ہوئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 73سیالکوٹ IIسے دوبارہ گنتی کے نتیجہ میں خواجہ محمد آصف چودہ سو ترانوے ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لےگ ن کے سابق اےم پی اے و ضلعی صدرکو5371 ووٹوں سے شکست کا سامنا رہا، اس دفعہ مسلم لےگ کے ضلعی صدر سابق اےم پی اے امجد جاوےد کے مقابلے مےں امےدوار سعےد احمد سعےدی جو کہ اس حلقہ سے پہلی بار الےکشن لڑ رہے تھے، امجد جاوےد کو شکست دی، سعےد احمد سعےدی نے61716 ووٹ حاصل کیئے جبکہ امجد جاوےد نے 56345 ووٹ حاصل کرکے 5371 سے زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پہلوانوں کے شہر سے مسلم لےگ ن نے کلےن سوےپ کر لےا ، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 14 سےٹوں مےں پی ٹی آئی اےک نشست بھی نہ جےت کر چاروں شانے چت ہو گئی، رےٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق این اے 79 سے مسلم لےگ ن کے نامزد امےدوار ڈاکٹر نثار چےمہ نے 142545ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لی جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ118709ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،این اے 80 سے مسلم لےگ ن کے سابق وفاقی وزےر محمود بشےر وک نے108653 لےکر کامےاب ہو گئے ،انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے میاں طارق محمود 71937 ووٹ لےکر ہار گئے ، این اے 81 کی سےٹ مسلم لےگ ن کے سابق وفاقی وزےر خرم دستگیر خان نے 130837ووٹ لےکر فتح کا تاج اپنے سر پر سجا لےا ،انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے صدیق مہر 88166 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،این اے 82 سے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزےر بیرسٹر عثمان ابراہیم117520 ووٹ لےکر کامےاب قرار پائے ،انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے علی اشرف مغل67400ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،این اے 83 کامونکی مےں مسلم لےگ ن کے ذالفقار بھنڈر کو 139235ووٹ لےکر کامےابی حاصل ہو گئی ،انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے رانا نذےر احمد 75940 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے این اے84 نوشہرہ ورکاں کی سےٹ مسلم لےگ ن کے اظہر قےوم ناہرہ نے119612 ووٹ لےکر جےت لی ،انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے رانا بلال اعجاز89728 ووٹ لےکر ہار گئے ، اسی طرح پی پی 51سے مسلم لےگ ن کے شوکت منظور 59267ووٹ لےکر کامےاب ہو گئے انکے مد مقابل پی ٹی آئی اے شبےر اکرم 27431ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 52کی سےٹ مسلم لےگ ن کے عادل بخش چٹھہ نے 55710ووٹ لےکر جےت لی ،انکے مد مقابل احمد چٹھہ 54597ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 53پر مسلم لےگ ن کے بلال فاروق تارڑ 47298ووٹ لےکر پہلے نمبر پر رہے انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے جمال ناصر 35013ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 54مےں مسلم لےگ ن کے عمران خالد بٹ 51257ووٹ لےکر فتحےاب ہوگئے ،انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے رضوان اسلم بٹ 49800ووٹ لےکر ہار گئے ، پی پی 55مےں مسلم لےگ ن کے نواز چوہان 36869ووٹ لےکر کامےاب ہوئے انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے مےاں ارقم 22577ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 56کی سےٹ مسلم لےگ ن کے توفےق بٹ نے 47376ووٹ لےکر جےت لی ، انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے چوہدری طارق 29086ووٹ لےکر ہار گئے ،پی پی 57مےں مسلم لےگ ن کے اشرف انصاری 56504لےکر کامےاب ہوگئے انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے لالہ اسد اللہ پاپا 40697ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ، پی پی 58مےں مسلم لےگ ن کے عبدالرﺅف مغل نے 44232ووٹ لےکر کامےابی حاصل کر لی جبکہ پی ٹی آئی کے اےس اے حمےد 28503ووٹ لےکر ہار گئے ، پی پی 59مےں مسلم لےگ ن کے وقار چےمہ نے 40046ووٹ لےکر کامےابی کا سہراءاپنے سر پر سجاےا جبکہ انکے مد مقابل سہےل ظفر 20483ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 60کی سےٹ مسلم لےگ ن کے قےصر سندھو نے 42992ووٹ لےکر جےت لی انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے ظفر اللہ چےمہ 25150ووٹ لےکر ہار گئے ،پی پی 61مےں مسلم لےگ ن کے چوہدری اختر علی خاں 43968ووٹ لےکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امےدوار احسان اللہ ورک 28106ووٹ لےکر ہار گئے ، پی پی 62مےں مسلم لےگ ن کے امان اللہ وڑائچ 46913ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی آئی کی شازےہ بانو 25878لےکر دوسرے نمبر پر رہی ، پی پی 64پر مسلم لےگ ن کے عرفان بشےر 46665ووٹ لےکر کامےاب جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے خالد پروےز ورک 39100ووٹ لےکر ہار گئے ، دوسری جانب کامےاب ہونےوالے امےدواروں کے ڈےروں پر لےگی متوالوں نے جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،مٹھائی تقسےم کرنے کے ساتھ نوٹ بھی نچھاور کئے ، جبکہ لےگی کارکنوں نے نومنتخب ممبر صوبا ئی اسمبلی عمران خالد اور سلمان خالد المعروف پومی بٹ کے ڈیرے پر بڑی تعداد میں جمع ہو کر ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کی بڑی کا میا بی کا جشن منا یا ، عمران خالد بٹ اور پومی بٹ کو کارکن کندھوں پر اٹھا کر جھومتے رہے ۔قومی اسمبلی حلقہ این اے 112ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وزیر مملکت محمد جنید انوار چوہدری ایک لاکھ 25ہزار 303ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد اشفاق ایک لاکھ 21ہزار 31ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 120سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سابق صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی سردار محمد ایوب خاں گادھی 71ہزار 374ووٹ لیکر کامیاب اور ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید اکرم 55ہزار 173ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 121سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سعید احمد سعیدی 61ہزار 716ووٹ لیکر کامیاب اور ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری امجد علی جاوید 56ہزار 345ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے حالیہ انتخابات میں 6 ویں مرتبہ کامیابی کرکے جیتنے کی ڈبل ہیٹرک مکمل کرلی ہے جبکہ میاں جاوید لطیف اور سردار محمد عرفان ڈوگرنے تیسری بار منتخب ہوکر ہیٹرک مکمل کرلی ہے۔ رواں انتخابات کے دوران نواز لیگ کے پیر اشرف رسول اور مسلم لیگ (ن) ہی کے چودھری سجاد حیدر گجر نے تیسری بار کامیابی حاصل کرکے ہیٹرک مکمل کی ہے جبکہ نئے چہروں میں سے ایم پی اے منتخب ہونیوالے (ن) لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری ،چودھری محمود الحق شاہین،میاں عبدالرﺅف، پی ٹی آئی کے عمر آفتاب ڈھلوں ،خان شیر اکبر خان شامل ہیںجبکہ پی ٹی آئی کے میاں خالد محمود ،خرم اعجاز چٹھہ دوسری بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ آباد ضلع میں قومی اسمبلی کے امیدوار حلقہ 87 چوہدری شوکت علی بھٹی 165618 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کرگئے ۔ان کے مدمقابل سابقہ وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ 157453 ووٹ حاصل کرکے شکست کھاگئیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی تےن نشستوں پر اےک سےٹ پر مسلم لےگ ن نے جبکہ دو سےٹوں پر پی ٹی آئی نے کامےابی حاصل کرلی۔ حلقہ پی پی 70سے مسلم لےگ ن کے ڈاکٹر مظفر علی شےخ 49093ووٹ لےکر کامےاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے امےدوار ملک فےاض احمد اعوان نے 46051ووٹ اور تحرےک لبےک کے امےدوار بےرسٹر پےر سےد وسےم الحسن نقوی نے 24735ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح حلقہ پی پی 69 پی ٹی آئی کے امےدوار مامون جعفر تارڑ نے 58337ووٹ لےکر کامےابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل مسلم لےگ ن کے شاہد حسےن بھٹی51644ووٹ حاصل کرسکے۔ علاوہ ازےںحلقہ پی پی 71مےں پی ٹی آئی کے احسن عنصر بھٹی نے 47840ووٹ لےکر کامےابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل تحرےک لبےک کے امےدوار سےد شعےب شاہ نواز 31037ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر اور مسلم لےگ ن کے امےدوار شعےب شفےق 28706ووٹ لےکر تےسرے نمبر پر رہے۔پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق غےر سرکاری غےر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 71سے پی ٹی آئی کے مےاں احسن انصر بھٹی نے 47840ووٹ حاصل کر کے کامےابی سمےٹی ان کے مدمقابل تحرےک لبےک پاکستان کے پےر سےد شعےب شاہ نواز بخاری نے31037ووٹ حاصل کئے۔ دینہ سے نامہ نگارکے مطابق دینہ سے چوہدری فرخ الطاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رکن قومی اسمبلی نے این اے 66 میں 112356ووٹ کے کر بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کر لی اسی طرح صوبائی اسمبلی PP25کی نشست پر تحریک انصاف کے راجہ یاور کمال خان 59717ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ندیم خادم اور مہر فیاض دوسرے نمبر پر رہے۔ ساہیوال /سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل ساہیوال کے حلقہ این اے 92سے مسلم لیگ (ن) کے سید جاوید حسنین شاہ 31014کی لیڈ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے جبکہ سید جاوید حسنین شاہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 81کی نشست ہار گئے۔ پی ٹی آئی کے سردار غلام علی اصغر حان لاہڑی اور چوہدری افتخار حسین گوندل ایم پی اے منتخب ہوئے۔ صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی اور ظفر احمد قریشی این اے 92سے سید جاوید حسنین شاہ کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔شورکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق حلقہ این اے 116 تھری میں جھنگ تھری میں تمام سیٹیں پی ٹی آئی جیت گئی۔ این اے 116 سے صاحبزادہ امیر سلطان 83211 ووٹ لے کر ایم این اے، پی پی 128 سے کرنل (ر) غضنفر قریشی ایم پی اے، پی پی 129 سے میاں آصف کاٹھیہ 23281 ووٹ لے کر ایم پی اے، پی پی 130 سے رانا شہباز 63347 ووٹ لے کر ایم پی اے منتخب ہوئے۔ اس طرح این اے 116 سے تمام پینل جیت گیا۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل بورے والا کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی واضح برتری سے کامیابی نے بڑے بڑے سیاسی پنڈتوں کے اندازے غلط ثابت کر دیئے ۔پاکستان تحریک انصاف اور آ زاد امیدوار چاروں شانے چت ہو گئے۔وزیرآباد سے نا مہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحصیل وزیرآبادمیں تمام چارنشستیں جیت کر میدان مار لیا۔قومی اسمبلی حلقہ این اے79ڈاکٹر نثاراحمدچیمہ نے 142545 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار محمداحمدچٹھہ نے 118709 ووٹ حاصل کرسکے۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارمحمدفیاض گوندل نے 12972 تیسرے نمبر پررہے۔چٹھہ خاندان کی حلقہ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔پی پی51 میں شوکت منظورچیمہ نے59267 انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوارشبیر اکرم چیمہ 27431 ووٹ حاصل کرکے دوسری ، متحدہ مجلس عمل کے امیدوارمحمدمشتاق بٹ نے 21079 تیسری جبکہ تحریک لبیک پاکستان خرم مختارچیمہ نے 8536 ووٹ حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔پی پی52مسلم لیگ (ن) کے امیدوارعادل بخش چٹھہ 1113ووٹ کی سبقت سے کامیاب قراردیئے گئے انہوںنے 55710ووٹ حاصل کئے۔ مدمقابل سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے محمداحمدچٹھہ اپنے آبائی حلقہ سے 54597ووٹ حاصل کرسکے جبکہ مسلم لیگ کے امیدوارپی پی53 سابق صدر پاکستان رفیق احمدتارڑ کے پوتے بلال فاروق تارڑبھی گکھڑ منڈی سے واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ نوشہرہ ورکاں+قلعہ دیدار سنگھ سے نمائندہ نوائے وقت اور نامہ نگار کے مطابق گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84 کی عوام کا فیصلہ شیر کے حق میں، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اظہر قیوم ناہرا 30 ہزار ووٹوں کی واضح برتری سے ممبر قومی اسمبلی، حلقہ پی پی 63 سے چوہدری اقبال گجر اور حلقہ پی پی 64 سے چوہدری عرفان بشیر گجرسات سات ہزار کے مارجن سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔(ناہرا گروپ) نے 2013 کے بعد 2018 میں بھی کلین سویپ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے 1,19,612 تحریک انصاف کے بلال اعجاز نے 89,728 اور تحریک لبیک کے مفتی محب الدین قادری نے 16,756 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اقبال گجر نے 30,460 تحریک انصاف کے رانا عمر نذیر نے 23,845 اور آزاد امیدوار ذوالفقار بٹ نے 19,113 ووٹ حاصل کئے ہیں ،حلقہ پی پی 64 میں کل ووٹوں کی تعداد 2,09,929 ڈالے گئے ،ووٹوں کی تعداد 1,19,658 مسترد شدہ ووٹ 4,014 درست ووٹ 1,15,644 اور کاسٹنگ 57 فیصد رہی جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری عرفان بشیر گجر نے 46,665 تحریک انصاف کے چوہدری خالد پرویز ورک نے 39,100 اور آزاد امیدوار چوہدری رفاقت حسین گوجرنے 12,719 ووٹ حاصل کئے۔ اس موقع پر ناہرا گروپ کے قائد حاجی مدثر قیوم ناہرا نے روزنامہ ''نوائے وقت'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت سے ثابت ہو گیا کہ سچی لگن اور خدمت کے جذبہ سے کی گئی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔ ساہوکا سے نامہ نگارکے مطابق حلقہ این اے 163سے ن لیگ کے سید ساجد شاہ جبکہ صوبائی سیٹ پر عرفان دولتانہ کامیاب ،اسحاق خاکوانی دونوں سیٹوں سے ہار گئے حلقہ سے غائب رہنے اور یوسی چیئرمینوں پر اعتماد اسحا ق خاکوانی کو مہنگا پڑ گیا۔جکھڑسے نامہ نگارکے مطابق حلقہ این اے 113 سے پاکستان تحریک انصا ف کے ریاض فتیانہ128274 ووٹ لے کر کامیاب، صوبائی نشست بھی پی ٹی آئی کے حصہ میں آ گئی ہے (ن) لےگ کے اسد الرحمن106018 دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے پیر احمد شہزاد قریشی آٹھ ہزار چوہتر ووٹ لے کر تیسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صرف سولہ سو پچپن ووٹ ہی حاصل کر سکے صوبائی نشست حلقہ پی پی 122 پر تحریک انصاف کی امیدوار آشفہ ریاض نے 62939 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائےں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نازیہ راحیل 44452 ووٹ حاصل کر سکیں حلقہ پی پی 122 میں 130148 ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست کے لئے 262848 ووٹر نے ووٹ کاسٹ کئے۔پیر محل سے نامہ نگارکے مطابق پیرمحل کے سیاسی حلقوں سے تحریک انصاف کے امیدواروں نے میدان مار لیا،سیدہ سونیا علی رضا شاہ کی اعصاب شکن مقابلہ کے بعد کامیابی۔پسرور سے نامہ نگارکے مطابق پسرور کے حلقہ این اے 74میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار علی زاہد 97237ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار غلام عباس نے 93434ووٹ حاصل کیے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/نمائندہ خصوصی کے مطابق تحصیل ڈسکہ کے تین حلقوں این اے 75‘پی پی 42اور پی پی 43سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان جیت لیا۔ شاہ کوٹ سے نامہ نگارکے مطابق شاہ کوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے117سے مسلم لےگ ن کے چوہدری محمد برجےس طاہر71895ووٹ لے کر کامےاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امےدوار چوہدری طارق محمود باجوہ 68995 ووٹ حاصل کرسکے۔/ تحرےک انصاف کے بلال ورک 66000ووٹ لےنے مےں کامےاب ہوئے جبکہ پی پی132مےں تحرےک انصاف کے مےاں محمد عاطف 48544 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے ن لےگ کے رانا ارشد 41543 ووٹ حاصل کرسکے۔ مریدکے سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق عام انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں تحصیل مریدکے میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔ شیخوپورہ سے نمائندگان ،شیخ عظیم علی اور سید علی معظم رضوی کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر میدان مارلیا ہے اور قومی اسمبلی کی تین نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر (ن) لیگ نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کے گڑھ ضلع شیخوپورہ میں شگاف ڈالنے میں اس حد تک کامیاب ہوئی کہ قومی اسمبلی کی ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کی چار نشستیںحاصل کرسکی ، غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119میں بریگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ126025 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل (ن) لیگ کے رانا افضال حسین نے 103572ووٹ حاصل کئے، حلقہ این اے 120میں سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے 99674ووٹ حاصل کئے انہوں نے پی ٹی آئی کے حاجی علی اصغر منڈا کو شکست دی جنہیں 74165ووٹ ملے، حلقہ این اے 121میں مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد جاوید لطیف نے 101622ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے چوہدری محمد سعید ورک کو 71308ووٹ پڑے، جنہیں 30ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی، حلقہ این اے 122میںمسلم لیگ (ن) کے سردار محمد عرفان ڈوگر 96000ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے رانا علی سلمان کو 640616 ووٹ حاصل ہوئے اس طرح انہیں 33ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 135سے پی ٹی آئی کے عمر آفتاب ڈھلوں کامیاب ہوئے انہیں 50831ووٹ ملے ان کے مدمقابل (ن) لیگ کے حسان ریاض تھے جنہیں 40540 ووٹ ملے، حلقہ پی پی 136سے بھی پی ٹی آئی کے خرم اعجاز چٹھہ نے 44347ووٹ لیکر (ن) لیگ کے مشتاق احمد گجر کو شکست دی جنہیں 23258ووٹ حاصل ہوئے، حلقہ پی پی 137سے مسلم لیگ (ن) کے پیر سید اشرف رسول نے 37939ووٹ حاص کرکے کامیابی حاصل کی انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے سید علی عباس گل آغا کو31488ووٹ مل سکے ، حلقہ پی پی 138سے مسلم لیگ (ن) کے میاں عبدالرﺅف نے 34474ووٹ لیکر پی ٹی آئی محمد اشفاق طور کو شکست دی جنہیں 21087ووٹ مل پائے ، حلقہ پی پی 139سے مسلم لیگ (ن) کے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری30994ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے راﺅ جہانزیب خان قوی تھے جنہیں 27103ووٹ پڑے، حلقہ پی پی 140سے پی ٹی آئی کے میاں خالد محمود32862ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انہوں نے (ن) لیگ کے چوہدری یاسر اقبال گجر کو شکست دی جنہیں 26029ووٹ پڑے، حلقہ پی پی 141سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمود الحق شاہین نے 37390ووٹ حاصل ہوئے انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے عابد حسین چٹھہ کو 27642ووٹ مل پائے، حلقہ پی پی 142سے پی ٹی آئی کے خان شیر اکبر خان فاتح قرار پائے انہیں 27061ووٹ ملے ان کے مد مقابل (ن) لیگ کے ملک اشتیاق احمد ڈوگر22389ووٹ حاصل ہوئے ، حلقہ پی پی 143سے بھی مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سجاد حیدر گجر 31388ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے رانا وحید احمد خاں تھے جنہیں 30319ووٹ ملے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع شیخوپورہ کی قومی اسمبلی کی چار نشستوں میں سے نواز لیگ نے 3 اور چوتھی نشست پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں میں سے نواز لیگ نے 5 اور پی ٹی آئی نے چار نشستیں اپنے نام کرلی ہیں حلقہ این اے 119 شیخوپورہ(i ) سے پی ٹی آئی کے بریگیڈئیر (ر)احت امان اللہ ایک لاکھ 10ہزار 231 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں ان کے مقابلہ میں نواز لیگ کے رانا افضال حسین 94 ہزار 72ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے محمد انور رشید 21ہزار 439ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر رہے پیپلزپارٹی کے صابرحسین بھلہ 2329 ووٹ لے سکے حلقہ این اے 120 شیخوپورہ(ii ) سے نواز لیگ کے رانا تنویر حسین 99ہزار 676 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حاجی علی اصغر منڈا 74ہزار 165 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے سید افضال حسین شاہ 35ہزار 453 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جہاں سے پیپلزپارٹی کے اختر حسین صرف 2420 ووٹ لے سکے حلقہ این اے 121 شیخوپورہ (iii ) یہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں جاوید لطیف ایک لاکھ ہزار 22 6ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے قریبی حریف پی ٹی آئی کے چودھری محمد سعید ورک 71ہزار 308 ووٹ لیکر دوسرے اور آزاد امیدوار خرم منور منج 29ہزار 301 ووٹ لیکر تیسرے تحریک لبیک کے ندیم ظفر ورک20ہزار 930 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے سٹیھ غلام رسول 5258 اور ملی مسلم لیگ کے شہزاد علی ورک 4355 ووٹ لے سکے حلقہ این اے 122 شیخوپورہ (iiii )میں نواز لیگ کے سردار محمد عرفان ڈوگر 96000 ہزار ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے رانا علی سلیمان 64 ہزار 616 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے سیف اللہ ہنجرا 34ہزار 645 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر اور پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد جاوید بھٹی 16697 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پررہے جبکہ آزاد امیدوار رائے اعجاز احمد خان 16ہزار 719 اور چودھری محمد جمیل کمبوہ 15ہزار 303 ووٹ لے سکے ۔حلقہ پی پی 135 شیخوپورہ (1 )میں تحریک انصاف کے عمر آفتاب ڈھلوں 50ہزار 831 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل نواز لیگ کے حسان ریاض 40ہزار 540 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے محمد عمر افضل 8ہزار 641 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے حلقہ پی پی 136 شیخوپورہ (2 )اس حلقہ میں تحریک انصاف کے خرم اعجاز چٹھہ 52ہزار 539 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے نواز لیگ کے چودھری مشتاق احمد گجر 33 ہزار 623 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے محمد انور رشید 11ہزار 416 ووٹ لیکر تیسرے اور پیپلزپارٹی کے سید تنویر شاہ صرف 904 ووٹ لے سکے ۔پی پی 137 شیخوپورہ(3 )مسلم لیگ (ن) کے پیر سید اشرف رسول 37ہزار 929 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کے علی عباس بخاری 31ہزار 488 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے اصغر علی 9ہزار 771ووٹ لیکر تیسرے اور پیپلزپارٹی کے سید زین بخاری 1703 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے ۔حلقہ پی پی 138 شیخوپورہ ( 4 )سے نواز لیگ کے میاںعبدالرﺅف 34ہزار 474 ووٹ لیکر جیت گئے ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد اشفاق طور 21ہزار 87 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ(5 ) نواز لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری 30ہزار 994ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل راﺅ جہانزیب قوی خان 27ہزار 103 ووٹ لیکر دوسرے تحریک لبیک کے ڈاکٹر رﺅف گجر 17ہزار 847 ووٹ لیکر تیسرے اور آزا د امیدوار افضل علی ورک 15ہزار 626 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ارسلان خالد ورک صرف5ہزار 360 ووٹ حاصل کرسکے حلقہ پی پی 140 شیخوپورہ (6 )میں تحریک انصاف کے میاں خالد محمود 32ہزار 862ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نواز لیگ کے یاسر اقبال گجر 26ہزار 89 ووٹ لیکر دوسرے آزاد امیدوار طیاب راشد سندھو 22ہزار 629 ووٹ لیکر تیسرے تحریک لبیک کے قیصر ظہور گوندل 11ہزار 265ووٹ لیکر چوتھے،ایم ایم اے کے چودھری خالد محمود ورک 4ہزار 474 ، پیپلزپارٹی کے سید ندیم عباس کاظمی 4444 ووٹ لے سکے حلقہ پی پی 141 شیخوپورہ (7 )میں نواز لیگ کے چودھری محمود الحق شاہین 31ہزار 528 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے عابد حسین چٹھہ 20ہزار 349 ووٹ لیکر دوسرے آزاد امیدوار صباحت بھٹی 8ہزار 724ووٹ لیکر تیسرے تحریک لبیک کی نوشین بھٹی 2ہزار806 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہی اس حلقہ سے سابق ایم پی اے رانا تنویر ناصر آزاد حیثیت سے 2500 سے زائد ووٹ حاصل کرسکے ۔حلقہ پی پی 142 شیخوپورہ(8 ) میں تحریک انصاف کے خان شیر اکبر خان 27ہزار 61 ووٹ لیکر کامیا ب قرار پائے نواز لیگ کے اشتیاق احمد ڈوگر 22ہزار 989 ووٹ لیکر دوسرے ،آزاد امیدوار رانا اسد اللہ خان 12ہزار 617 ووٹ لیکر تیسرے تحریک لبیک کے شبیر عباس گجر 12 ہزار 89 ووٹ لیکر چوتھے آزاد امیدوار سردار واصف ڈوگر 10ہزار 186 پیپلزپارٹی کے ممتاز محمود مون خان 8ہزار 729 ووٹ حاصل کرسکے حلقہ پی پی 143 شیخوپورہ(9)میں نواز لیگ کے سجاد حیدر گجر 31ہزار 388 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے رانا وحید احمد خان 30ہزار 319 ووٹ لیکر دوسرے ،آزاد امیدوار سردار سرفراز احمد ڈوگر 29ہزار 862 ووٹ لیکر تیسرے اور تحریک لبیک کے محمد زمان خان 13 ہزار 108 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار میاں سجاد باقر ڈوگر 8ہزار 667 ووٹ حاصل کرسکے۔سانگلاہل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ135 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری محمدبرجیس طاہر سابق ایم این اے2896ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے، چوہدری محمد برجیس طاہر نے71891 ووٹ حاصل کئے ،آزاد امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے 68995 ووٹ حاصل کرکے دوسرے،تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری بلال احمد ورک 66994ووٹ حاصل کرکے تیسرے اور تحریک لبیک کے امیدوار محمد رضوان واہگہ19564 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے ،این اے 117 میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد4لاکھ11ہزار484ہے،الیکشن میں2لاکھ40ہزار306 ووٹ ڈالے گئے،جن میں سے2لاکھ 33 ہزار850ووٹ درست اور 6456ووٹ مسترد ہوئے،ٹرن آﺅٹ58.40فیصد رہا،صوبائی اسمبلی حلقہ 131ننکانہ 1سے مسلم لیگ ن کے امیدوارمیاں اعجاز حسین بھٹی 1239ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے، میاں اعجاز حسین بھٹی نے37086ووٹ حاصل کئے اور آزاد امیدوارشازیہ چیمہ35847ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں،تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری طارق سعید گھمن 31722ووٹ حاصل کرکے تیسرے اور تحریک لبیک کے رانا جماعت علی معصومی 14206ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے،پی پی131میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 2لاکھ8 ہزار85 ہے ، الیکشن میں ایک لاکھ23ہزار868 ووٹ ڈالے گئے ،جن میںایک لاکھ 21ہزار255ووٹ درست اور2613ووٹ مسترد ہوئے، ٹرن آﺅٹ 59.53فیصد رہا،صوبائی اسمبلی کے حلقہ 132سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد عاطف 7101ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے،میاں محمد عاطف نے 48554ووٹ حاصل کئے،مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی رانامحمد ارشد سابق ایم پی اے نے41453ووٹ حاصل کرکے دوسرے،تحریک لبیک کے امیدوار رانا علی امیر جوئیہ 14725 ووٹ حاصل کرکے تیسرے اور پیپلز پارٹی کے شکیل الرحمن3267 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے،پی پی 132میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد2لاکھ3ہزار420 ہے،الیکشن میں1لاکھ16ہزار 362ووٹ ڈالے گئے،جن میں سے ایک لاکھ 13ہزار459 ووٹ درست اور2903ووٹ مسترد ہوئے،ٹرن آﺅٹ57.20فیصد رہا ، چوہدری محمدبرجیس طاہر ایم این اے 6ویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور کامیابی کی2بار ہیٹ ٹرک کی ہے،پی پی131سے میاں اعجاز حسین بھٹی اور پی پی132سے میاں محمد عاطف پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں،این اے 117میں پی ٹی آئی کے بلال ورک،پی پی 131سے پی ٹی آئی کے طارق گھمن اور132سے ن لیگ کے رانا محمدارشد ہا ر گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...