گائوں 111/9 ایل جہان خان میں 25سال بعد خواتین نے ووٹ کاسٹ کئے

ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت ) نواحی گائوں 111/9-L جہان خان میں 25سال بعد خواتین کے ووٹ کاسٹ ہوئے۔ گائوں کی آبادی تقریباً 10ہزار مردوخوا تین پر مشتمل ہے اور 4نمبر دار ہیں لیکن گزشتہ تقریباً 25سال سے یہاں پر خوا تین کے ووٹ کاسٹ نہیں ہورہے تھے جس کی وجہ دشمنی بتائی جاتی تھی۔میڈیا کی نشاندہی پر ڈپٹی محمد زمان وٹو نے مذکورہ گائوں کا دورہ بھی کیاتھا اور دورے کے دوران نمبر داروں کو ہدایت کی کہ وہ ووٹ ڈلوانے میں اپنا کردار اداکریں۔ ڈپٹی کمشنر نے گائوں میں سخت سکیورٹی کا بندوبست بھی کیا ۔ گائوں میں ووٹ کاسٹ ہونا شروع ہوئے۔ خواتین میں ووٹ ڈالنے کے لئے جوش وخروش پایاجاتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن