عمران انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں: فاروق بھائی

ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت ) خوشحال اور پرامن پاکستان وقت کا تقاضا ہے عمران خان اپنے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایسی ٹیم کا انتخاب کریں جو عملی طور پر ان کی پیروی کرے تاکہ ملک مسائل کے گرداب سے نکل کر حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انصاف پسند تنظیم کے چیئرمین فاروق بھائی ڈاکٹر عادل حسین ناصر، ڈاکٹر سہیل مغل اور محمد ارشد کھوکھر نے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے حکمرانوں کی چیرہ دستیوں اور لوٹ مار سے تنگ آ کر نئی قیادت کا انتخاب کیا ہے اور وہ نئے پاکستان کا حقیقی چہرہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن